خالد مقبول صدیقی کی نوجوانوں سے بلڈ بینکس کو خون کے عطیات دینے کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خالد مقبول صدیقی کی نوجوانوں سے بلڈ بینکس کو خون کے عطیات دینے کی اپیل
خالد مقبول صدیقی کی نوجوانوں سے بلڈ بینکس کو خون کے عطیات دینے کی اپیل

کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے لاک ڈاؤن کے سبب کراچی کے مختلف بلڈ بینکس میں خون کے اسٹاک کی کمی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے بلڈ بینک خون کی بیماریوں مبتلا بچوں اور افراد کو نہ صرف خون فراہم کرتے ہیں بلکہ ہنگامی صورتحال میں بھی زخمیوں اور متاثرہ افراد کو خون فراہم کرتے ہیں۔

ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے عوام بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ ان اداروں کو خون کے عطیات دیں تاکہ انسانی خدمت کا یہ کام جاری رہ سکے۔

ایم کیوایم پاکستان نے شہر کراچی کے بڑے ہسپتالوں اورایسے مراکز جہاں تھلیسیمیا‘ہموفیلیا اور لکیمیا سمیت امراض خون کا علاج ہوتا ہے انکو رابطے میں لے کر خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کراچی میں خون کے عطیات جمع کرنے لئے کیمپس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خالد مقبول صدیقی کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے کارکنان اور ذمہ داران بھی خون کے عطیات جمع کرنے کے عمل میں بھرپور طریقے سے شامل رہیں گے۔

Related Posts