خالد مقبول نے استعفیٰ براہ راست نہیں بھیجا، تحفظات دور کیے جائیں گے،حکومت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت مدت پوری کریگی، سیاسی بونے لیڈرشپ کی قرعہ اندازی کریں گے، ڈاکٹر فردوس اعوان
وزیر خارجہ کا دورہ کشیدگی میں کمی کیلئے مخلصانہ کاوشوں کا ثبوت ہے۔فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور شفقت محمود نے کہا ہے کہ خالدمقبول صدیقی نے اپنااستعفیٰ براہ راست حکومت کونہیں بھیجا۔ ایم کیو ایم اتحادی ہے اور رہے گی ،ہرجماعت کااپنا نقطہ نظرہوتاہے، ایم کیو ایم کے تحفظات دور کیے جا ئیں گے ۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کی جانب سے کابینہ سے علیحدگی کے اعلان پر حکومتی ردعمل پیش کرتے ہو ئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

کر اچی کے وسائل پر کراچی کا حق ہے اس پر ہم سب متفق ہیں وزیراعظم کا وژن ہے کہ کراچی کو دنیا کے بہترین شہروں کی طرح وہ تما م بنیا دی سہو لیا ت دینی ہے مگر جب ہمیں حکومت ملی اس وقت ملک معاشی لحاظ پر چیلنجز کا شکا ر تھا ۔

ا ب معاشی استحکام کی طرف جب ہم بڑھ رہے ہیں تو اس کے اثرات کراچی پر بھی آئیں گے کر اچی کے ساتھ کیے گئے وعدے مسترد نہیں ہو ئے بلکہ ان میں تھو ڑا سا گیپ آیا ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں حکو متی وفد   ایم کیو ایم کی قیا دت سے ملا قات کر ے گا اور ان کے تحفظات کو دور کریگا ایم کیو ایم ہما ری اتحادی تھی اور رہے گی۔

مزید پڑھیں: ایم کیوایم کا کابینہ سے علیحدگی کا اعلان، خالد مقبول وزارت سے مستعفی

اس پر ردعمل دیتے ہو ئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ مجھے یقین ہے کہ ایم کیو ایم ہمارے اتحاد کاحصہ رہے گی ،ایم کیو ایم کے تحفظات مل بیٹھ کردورکرلیے جائیں گے۔

خالدمقبول صدیقی کی پریس کانفرنس نہیں دیکھی، استعفے کاپتاچلاہے، ہماری اتحادی جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں، مجھے یقین ہے کہ ایم کیو ایم ہمارے اتحاد کاحصہ رہے گی۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان تحفظات مل بیٹھ کردورکرلیے جائیں گے۔شفقت محمود کامزیدکہناتھا کہ حکومت مضبوط ہے،اتحادی بھی ساتھ ہیں اورساتھ رہیں گے،جمہوریت میں ہرسیاسی جماعت کی اپنی پالیسی ہوتی ہے۔

نئے الیکشن سے متعلق خواب دیکھنے پرکوئی پابندی نہیں لگائی جا سکتی ،حکومت اوراپوزیشن کے درمیان رابطے جاری ہیں، اتفاق رائے کے باعث اسمبلی کارروائی میں مزیدبہتری آئے گی ۔

Related Posts