کراچی کو ڈاکوؤں اور مجرموں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔خالد مقبول

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: سابق وفاقی وزیر و کنوینر متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ شہرِ قائد کو ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، سب کو لوٹ مار اور قتل و غارت کا لائسنس ملا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کنوینر ایم کیو ایم نے کہا کہ انتخابات سے قبل ہی کراچی میں غیر قانونی حلقہ بندیاں کی گئیں جو دھاندلی ہے۔اس سازش کے خلاف عوام کھڑے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

لاپتہ افراد کیس، وزیر اعظم شہباز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش

پریس کانفرنس کے دوران خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ شہر کے مستقل باشندوں کی حلقہ بندیاں 90 ہزار جبکہ غیر مقامی افراد کی کونسلز کی حلقہ بندیاں 20 سے 25 ہزار تک ہیں۔اکثریت اقلیت میں بدلی جارہی ہے۔

کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں بڑھتے ہوئے جرائم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یکہا کہ شہر کو ڈاکوؤں اور مجرموں کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا۔ عوام کو ڈکیتوں سے اپنی حفاظت خود ہی کرنا ہوگی۔

انہوں نے اپنی ہی اتحادی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی کے لوگوں کا ساتھ دے گی۔ محسوس ایسا ہوتا ہے کہ کراچی میں سب کو لوٹ مار اور قتل و غارت کا لائسنس دے دیا گیا ہے۔ 

Related Posts