کھڈیاں پولیس کا خواتین پر بہیمانہ تشدد، جھوٹا مقدمہ بھی درج کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کھڈیاں: بااثر افراد کے اشارے پر تھانہ کھڈیاں پولیس کا خواتین پر بہیمانہ تشدد، بالوں سے گھسیٹے ہوئے گھر سے نکال دیا۔ مقدمہ کی درخواست دینے پر الٹا مظلوم خاندان پر مقدمہ درج کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے کھڈیاں پولیس نے ظلم کی انتہا کردی۔ پولیس اہلکار بغیر لیڈیز پولیس کے محمد عثمان کے گھر میں گھس گئے اور خواتین پر تشدد کرتے ہوئے گھر سے نکال دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عثمان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ہماری خواتین پر بغیر وجہ بتائے تشدد کیا ، خواتین کو لاتیں اور گھونسے مارے گئے۔ جس سے ہمارے گھر کی خواتین زخمی ہو گئی ہیں۔

محمد عثمان کا کہنا تھا کہ پولیس بااثر افراد کے کہنے پر ہمیں گھر اور مدرسے بے دخل کرنا چاہتی ہے جبکہ یہ مدرسہ ہماری ذاتی ملکیت ہے بااثر افراد ہمارے گھر اور مدرسے پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ۔

متاثرہ  فیملی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پولیس کو کہا کہ ہم اپنا گھر نہیں چھوڑیں گے تو پولیس نے ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ ہم وزیراعلی سردار عثمان بزدار، کمشنر لاہور، آئی جی پنجاب پولیس سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں ہماری خواتین کی بے حرمتی کرنے والے مجھے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر  برطرف کیا جائے اور ہمارے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے والے اہلکاروں کو بھی سزا دی جائے اور جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے۔

Related Posts