کینیا کی پبلک پراسیکیوشن کے ڈائریکٹر ”او ڈی پی پی“ نور دین محمد حاجی نے ارشد شریف قتل کیس میں قانونی چارہ جوئی کو یقینی بنانے کا اعلان کیا ہے۔
کینیائی صحافی برائن اوبویا نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اطلاع دی کہ ڈائریکٹر او ڈی پی پی کا کہنا ہے ”ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ارشد شریف کی موت پر قانونی چارہ جوئی کو یقینی بنایا جائے گا۔“
ڈائریکٹر نور دین محمد حاجی نے کہا کہ ان کے دفتر کی جانب سے قانون کی سختی سے پابندی کی جائے گی۔
#Kenya‘s Director of Public Prosecutions @ODPP_KE now says “We can assure you that we will ensure prosecution into #ArshadSharif‘s death” and that “strict adherence to the law will be enforced by (this) office”
— Brian Obuya (@ItsBrianObuya) November 2, 2022
پاکستان کے مرحوم سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تفتیش پر کینیائی حکام کی جانب سے لاپروائی کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پاکستان ہی نہیں کینیا کے اپنے صحافی ارشد شریف کے قتل پر کئی سوالات اٹھا چکے ہیں۔