اداکار کیئنو ریویز نے نارتھمپٹن شائر جوڑے کی شادی میں شرکت کرکے نہ صرف جوڑے کو حیران کردیا بلکہ وہاں پر موجود لوگ بھی حیران رہ گئے۔
حال ہی میں نارتھمپٹن شائر کے ایک جوڑے نے ہوٹل میں شادی کی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں اداکار کیئنوریویز بھی موجود تھے۔
شادی میں شرکت کے حوالے سے مس روڈ نائٹ نے کہا کہ اُن کے شوہر نے جب اداکار کو ہوٹل کے باہر دیکھا تو اُن سے شادی میں شرکت کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر اداکار نے کہا تھا کہ وہ کرینگے۔
Had the most amazing weekend!! #married #dreamwedding #keanureeves #fawsleyhall pic.twitter.com/a0RC8eS4WP
— Nikki Roadnight (@MrsNRoadnight) August 22, 2022