کے الیکٹرک کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن، سیکڑوں غیر قانونی کنکشن منقطع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

KE removes 645 illegal connections in karachi
ARY NEWS

کراچی: کے الیکٹرک نے گڈاپ کے علاقے میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 645 غیر قانونی کنکشن ہٹا دیے۔

کے الیکٹرک کے جاری کردہ بیان کے مطابق بجلی چوری اور نادہندہ صارفین کے خلاف ادارے کی مہم جاری ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے کے الیکٹرک نے مجموعی طور پر 800 کلوگرام غیر قانونی مواد ہٹایا جو کمپنی کے انفراسٹرکچر پر نصب کیا گیا تھا۔

بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے مطابق یہ غیر قانونی کنکشن یا کنڈے ہر ماہ 18 لاکھ یونٹس کی چوری کا باعث بن رہے تھے جس کی وجہ سے سپر ہائی وے پر بجلی کی ترسیل میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی تھیں۔

کے الیکٹرک کے بیان میں مزید کہا گیا کہ “یہ کنڈے حفاظتی اصولوں کو نظرانداز کرتے ہوئے بجلی چوری کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے جو کمپنی کے انفراسٹرکچر اور عوامی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ تھے۔”

کے الیکٹرک نے مزید وضاحت کی کہ ایم نائن کوریڈور کو بجلی فراہم کرنے والے 11کے وی فیڈرز پر نقصانات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں بجلی کی ترسیل کا نظام زیادہ مستحکم ہوا ہے۔

کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ چار کلومیٹر طویل علاقے پر محیط ہے جس کے تحت تعلیمی ادارے، کارپوریٹ دفاتر اور رہائشی علاقوں کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ مہم کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کی فراہمی کے نظام میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔

Related Posts