کے ڈی اے سرجانی کاعملہ اعلیٰ افسران کی آنکھوں میں دھول جھونکنے لگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کے ڈی اے سرجانی کاعملہ اعلیٰ افسران کی آنکھوں میں دھول جھونکنے لگا
کے ڈی اے سرجانی کاعملہ اعلیٰ افسران کی آنکھوں میں دھول جھونکنے لگا

کراچی: کے ڈی اے کے پروجیکٹ سرجانی ٹاؤن میں تعینات افسران و عملہ آپے سے باہر ہوگیا،چیف انجینئر مبین شیخ، ایکسیئن محسن رضا،کمال شیخ، سعید خان،مظہر،ساجد نقوی اور سرجانی کے عملہ نے ہائی کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں۔

عدالتی احکامات کی آڑ میں اراضی پر بنے جائز مکانات گرا دیئے۔ انسداد تجاوزات کا حکم نامہ ڈی جی ادارہ ترقیات کے احکامات پر جاری ہوا تھاجو کسی اور سروے نمبر پر کارروائی کر کے افسران کی آنکھوں میں دھول جھونک کر مکمل کیا گیا۔

کے ڈی اے سرجانی مافیا کا پرانا وطیرہ اعلیٰ افسران کے دستخط شدہ آرڈرز کا نا جائز استعمال کیا جاتا ہے، چیف انجینئر مبین شیخ، ایکسیئن محسن رضا،کمال شیخ، سعید خان مظہر،ساجد نقوی کی پانچوں انگلیاں گھی میں، اعلیٰ افسران نے بھی کرپشن اور بد انتظامی سے نظریں چرالیں۔

الہدیٰ کوآپریٹو سوسائٹی پر معزز عدالت کے ممانعت کے احکامات کے باوجود چڑھائی آرڈر میں کلاس 29اور 99 موجود ہی نہیں لیکن کارروائی محض بھتہ خوری کے لئے کی گئی۔

چیئرمین الہدیٰ کوآپریٹیو سوسائٹی سعد ہاشمی نے کے ڈی اے کے غیر قانونی اقدام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست لگانے کا فیصلہ کرلیاہے۔

چیئرمین الہدیٰ کوآپریٹو سوسائٹی سعد ہاشمی نے بتایا کہ کے ڈی اے کے افسران خصوصاََ ایکسیئن محسن رضا اور اس کے ماتحت افسران کمال شیخ،سعید خان،ساجد نقوی اور مظہر نے سرجانی ٹاؤن میں لوگوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔

لوگ اپنے جائز گھر بناتے ہیں تو یہ لوگ بھتہ لینے پہنچ جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم عدالت میں توہین عدالت کی درخواست لگانے پر غور کر رہے ہیں اور جلد ہی اس حوالے سے عدالت سے رجوع کیا جائے گا، ہمارے پاس ان کی ناجائز کارروائی کے تمام ثبوت موجود ہیں، با شمول تصاویر اور ویڈیو ز جو کارروائیاں الہدیٰ سوسائٹی پر کی گئی۔

Related Posts