کے ڈی اے کی آمدن بند، گرانٹ کم، پہلے چھوٹے ملازمین کو تنخواہ دی جائے، نوید انور صدیقی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Search Results Web results KDA seeks increase in grant-in-aid to pay its staff

کراچی : کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے سرپرست اعلیٰ نوید انور صدیقی نے کہا ہے کہ ادارے کی آمدنی بند ہے اور حکومتی گرانٹ صرف 20 کروڑ ملی ،تنخواہوں کے اخراجات 30 کروڑ ماہانہ ہیں اس لیے پہلے گریڈ ایک سے 15 تک کے ملازمین کو تنخواہ اور پنشن ادا کی جائے۔

اس موقع پر ایمپلائز یونین کے صدر ندیم کھوکھر، جنرل سیکرٹری دلاور خان اور ترجمان محمد عبدالمعرؤف نے ممبر فنانس قاضی عبد القادر اور ڈایکٹر فنانس عطا عباس سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ سب سے پہلے گریڈ ایک سے 15تک کے ملازمین کی تنخواہیں دی جائیں پھر کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں دی جائیں اس کے بعد چھوٹے گریڈ کے پنشنرز کو پنشن دی جائے اور ورک چارج ملازمین کو کم از کم ایک ماہ کی تنخواہ دی جائے ۔

پہلے ان لوگوں کو ترجیجی دی جائیں کیونکہ ان ملازمین کی تنخواہیں، پنشن بہت کم ہے اس کے بعد افسران کی تنخواہ اور ریٹائرڈ افسران کی پنشن کا بندوبست کیا جائے اور ان کی تنخواہیں بھی جلد از جلد ادا کر دی جائے۔

مزید پڑھیں: کے ڈی اے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی انوکھی فرمائش سے پریشان

لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب پریشانی کا شکار ہیں ایمپلائز یونین ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ڈاکٹر سید سیف الرحمن سے یہ گذارش کرتی ہے کہ آپ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے باقی کے پندرہ کروڑ کا بندوبست کریں تاکہ افسران کی تنخواہ اور ریٹائرڈ افسران کی پینشن ادا ہوسکے ۔

Related Posts