کے ڈی اے ریونیوڈپارٹمنٹ کی ریکوری بند ،مالی بحران کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Corrupt KDA officials sold billions of rupees

کراچی : کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے سرپرست اعلیٰ نوید انور صدیقی ایمپلائز یونین کے صدر ندیم کھوکھر ، جنرل سیکریٹری دلاور خان اور ترجمان محمد عبدالمعرؤف نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کے ڈی اے کے ریونیوجرنیٹ کرنے والے ڈپارٹمنٹ کی ریکوری بالکل بند ہوچکی ہے جس کی وجہ سے کے ڈی اے میں مالی بحران و ریونیو کا شاٹ فال پیداہو سکتا ہے ۔

ایمپلائز یونین ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن اور وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ ریونیوکمانے والے ڈپارٹمنٹ کو کوروناوائرس کی تمام تر احتیاط کے ساتھ محدود پیمانے پر کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ کے ڈی اے کے مالی بحران میں کسی حدتک کمی آسکے ۔

ریونیوکمانے والے ڈپارٹمنٹ میں سرفہرست ڈپارٹمنٹ میں لینڈ ڈپارٹمنٹ ، ریکوری ڈپارٹمنٹ ،مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ ،اور دیگر وہ ڈپارٹمنٹ جہاں سے کے ڈی اے کو ریونیو ملتا ہے ان ڈپارٹمنٹ کے اسٹاف کو محدود تعداد میں تمام تر حفاظتی اقدامات و احتیاطی تدابیر کے ساتھ ان ڈپارٹمنٹ کو کھولنے کے اقدامات کی اجازت دی جائے۔

مزید پڑھیں:کے ڈی اے کی آمدن بند، گرانٹ کم، پہلے چھوٹے ملازمین کو تنخواہ دی جائے، نوید انور صدیقی

کے ڈی اے ایمپلائز یونین یہ اْمید کرتی ہے کہ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ڈاکٹر سید سیف الرحمن اور وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ ان ڈپارٹمنٹ کو محدود پیمانے پر جلد از جلد کھولنے کے احکامات دیں گے تاکہ کے ڈی اے کے مالی بحران پر کسی حد تک قابو پا پا جاسکے ۔

Related Posts