کراچی :سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے حکومت سندھ کو مقررہ وقت سے قبل انڈر پاس اور فلائی اوور تعمیر کرنے کی ہدایت کردی۔
کارروائی کے دوران عدالت عظمیٰ نے مقامی انتظامیہ کو باڑ لگانے اور دیگر تعمیراتی کاموں کو جلد سے جلد مکمل کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ سیکریٹری ریلوے عدالت نے بتایا کہ گرین بیلٹ کی وجہ سے ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اس سے قبل سپریم کور نے ریلوے کی اراضی پر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تمام عمارتوں کو منہدم کرنے کی ہدایت کی تھی۔
چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے ریمارکس دیئے تھے کہ کراچی میں سرکلر ریلوے کی اراضی کی بازیابی کے لئے حکومت سندھ نے ذمہ داری لی تاہم اس سلسلے میں کچھ نہیں کیا گیا۔
عدالت نے ذاتی مفادات کے لئے کراچی کی خوبصورتی خراب کرنے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اہلکاروں کی مزید سرزنش کی۔
مزید پڑھیں:کیا کراچی سرکلر ریلوے ٹریفک کے مسائل حل کرپائے گا ؟