دلکش آواز، خوبصورت چہرہ، اداکارہ کا نام کیا؟ کون سا ڈرامہ یوٹیوب پر دستیاب؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دلکش آواز
(فوٹو: آئی ڈبلیو ایم بز)

بھارتی ڈراموں کی صفِ اوّل کی فنکارہ کاویری پریم کا شمار ایسی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جس نے اپنی دلکش آواز، خوبصورت چہرے اور بے مثال اداکاری سے نام پیدا کیا۔ ان کے کئی ڈرامے یوٹیوب پر بھی دستیاب ہیں۔

ڈرامہ سیریل یہ رشتے ہیں پیار کے میں کوہو مہیشوری کا کردار ہو یا پھر یوٹیوب پر دستیاب 233 اقساط پر مشتمل ضدی دل مانے نا میں ڈاکٹر مونامی مہاجن کا کردار، کاویری پریم نے ہر کردار کو بہت خوبصورتی کے ساتھ نبھایا اور بھرپور داد حاصل کی ہے۔

ہمسایہ ملک بھارت کی ریاست جھارکھنڈ میں جنم لینے والی کاویری پریم تعلیم مکمل کرنے کے بعد ممبئی چلی آئی اور ماڈل کے طور پر اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز کیا۔ یہی نہیں بلکہ کاویری نے اپنے چھوٹے بھائی رتیش آنند کے ساتھ مل کر ریسٹورنٹ چلانے کا تجربہ بھی حاصل کیا ہے۔

ناگن 2 میں بی کے کردار سے پہلی بار اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی کاویری پریم نے اپنی پہلی ہی انٹری سے عوام کے دلوں میں گھر کر لیا۔ اس کے بعد پردیس میں ہے میرا دل، ساودھان انڈیا اور یہ رشتے ہیں پیار کے سمیت متعدد ٹی وی سیریلز میں کام کیا۔

سن 2021 میں ڈرامہ سیریل ضدی دل مانے نا میں اداکارہ کاویری پریم کو ڈاکٹر مونامی مہاجن کے روپ میں دکھایا گیا اور اس کے بعد ڈرامہ سیریل دل دیاں گلاں میں بھی امرتا برار بن کر مداحوں کا دل لبھایا۔ دیگر ٹی وی سیریلز کی طرح یہ ڈرامے بھی یوٹیوب پر دستیاب ہیں۔

Related Posts