بالی ووڈ اداکار پُلکت سمرات اور ازابیل کیف کی فلم ’سُسواگتم خوش آمدید‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کوئین کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف رومانی مزاحیہ فلم ’سُسواگتم خوش آمدید‘ کے ذریعے انڈسری میں بطور ہیروئن قدم رکھ رہی ہیں۔
ازابیل کے ساتھ فلم میں پلکت سمرات ہیرو کا کردار نبھائیں گے ان کی فلم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، جو کامیڈی اور رومانی کہانی پیش کرتا ہے۔
فلم کی ہدایتکاری دھیرج کمار نے کی ہے، جبکہ کہانی ایک ایسی محبت پر مبنی ہے جو ثقافتی سرحدوں کو عبور کرتی کراس کلچرل کہانی ہے اور اس میں مزاح، جذبات اور سماجی پیغام کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ فلم 16 مئی 2025 کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
پُلکِت سمرات نے سوشل میڈیا پراپنی فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’دو روحیں، دو ثقافتیں، ایک محبت کی کہانی۔‘
فلم کے دیگر اداکاروں میں سہیل وید، پرینکا سنگھ، مرحوم رتوراج سنگھ، میگھنا ملک اور ارون بالی شامل ہیں۔