بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور ہونے والے شریکِ حیات وکی کوشل آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
بالی ووڈ کی جوڑی اور ان کے اہلِ خانہ شادی کی تقریبات کیلئے ہوٹل سکس سینسز فورٹ پہنچے جو بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع مدھوپور سوائی میں واقع ہے۔
درجنوں بچوں کے قاتل پرمبنی یاسر حسین کی فلم جاوید اقبال کا ٹریلر ریلیز
فریال محمود کی بولڈ تصاویر وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی پھر تنقید
دونوں بالی ووڈ فنکاروں کی شادی کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریبات شروع ہوچکی ہیں۔ گزشتہ روز مایوں میں قریبی رشتہ دار اور بالی ووڈ فنکار شریک ہوئے۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق منگل کے روز سے ہی وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئی تھیں۔ مہمانون کی فہرست میں کرن جوہر، فرح خان اور دیگر شامل تھے۔
وکی کوشل اور کترینہ کیف نے اپنی شادی میں علی عباس، کبیر خان اور منی ماتھر کے علاوہ دیگر بالی ووڈ فنکاروں کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔ سوشل میڈیا پر شادی کارڈ بھی لیک ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل کیے گئے شادی کے کارڈ میں آج کی تاریخ درج ہے جب وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی ہوگی۔ پنک ولا کا دعویٰ ہے کہ شادی کا وقت دوپہر کا ہوگا۔
پاکستانی وقت کے مطابق وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی آج سہ پہر 3 سے سوا 3 بجے کے درمیان ہوگی۔ پھیرے لینے کیلئے خاص شیشے سے منڈپ بھی تیار کر لیا گیا۔
بالی ووڈ فنکاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کبیر خان، شنکر مدھاون، ملائکہ اروڑا، رنویر سنگھ، نیہا دھوپیا اور روینہ ٹنڈن سمیت متعدد فنکار شادی میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔