کرکٹ کا جنون یا فلم کی پروموشن، کترینہ نے بھی بلا اٹھالیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ کے ہمراہ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہے۔

کترینہ کیف نے  ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے پروگرام میں شرکت کی جس میں ان کے ہمراہ ساتھی اداکار ایشان کھتر اور سدھانت چتورویدی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

مایا علی عرب انٹرنیشنل فیسٹیول ایوارڈ کیلئے نامزد ہوگئیں

اداکارہ  ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘فون بھوت’ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اسی وجہ سے مختلف بھارتی پروگرامز میں شرکت کررہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Star Sports India (@starsportsindia)

مذکورہ پروگرام میں کترینہ کے علاوہ سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ بھی شریک ہوئے جنہوں نے کترینہ کے ساتھ کرکٹ کھیلی جس کی ویڈیو بھارتی چینل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہربھجن کترینہ کو گیند کرواتے ہیں جس میں پہلی گیند کھیلنے میں اداکارہ ناکام ہوجاتی ہیں۔

اداکارہ اور سابق کرکٹر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جسے صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف، ایشان کھتر اور سدھانت چتورویدی کی فلم فون بھوت 4 نومبر کو ریلیز ہورہی ہے۔

Related Posts