صنعتی علاقوں کی تعمیر و ترقی کیلئے ترجیحی فنڈنگ کا نظام بنایا جائے،صدر کاٹی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

KATI's delegation visits Faizan Madinah

کراچی: کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے صدر سلیم الزماں کا کہنا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں صنعتی علاقوں کے انفراسٹرکچر کے منصوبوں کے لیے خصوصی رقوم مختص کرنے کے لئے میکانزم تشکیل دیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ صوبوں کو این ایف سی کی مد میں ملنے والی رقوم کے عوامی ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہونے سے متعلق نگرانی کا نظام بنانے کی تیاری کی جارہی ہے تاہم صنعتکار برادری یہ سمجھتی ہے کہ صنعتی علاقوں سے جمع ہونے والے ٹیکس اور دیگر محصولات کو انہی کی تعمیر و ترقی اور مطلوبہ وسائل کے لیے خرچ ہونے کا باقاعدہ نظام تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورنگی صنعتی علاقہ ملک کا سب سے بڑا صنعتی علاقہ ہے اور یہاں سے روزانہ چار سے پانچ کروڑ روپے ٹیکس اوردیگر مدات میں قومی خزانے میں جمع ہوتے ہیں۔

سلیم الزماں نے کہا کہ کائٹ ڈی ایم سی حکومت اور بزنس کمیونٹی کی مشترکہ نگرانی میں صنعتی علاقوں کی تعمیر وترقی کا کامیاب ماڈل ثابت ہوئی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ صنعتی علاقوں میں انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے اس ماڈل کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں صنعتوں کوفروغ دینے اور ان کی پیداواری لاگت کم کرنے کے لیے وفاق اور صوبے کی سطح پر ایسا میکانزم تشکیل دیا جائے جس کے نتیجے میں صنعتی علاقے سے حاصل ہونے والا ٹیکس اور دیگر ریونیو کا بڑا حصہ ترجیحی بنیادوں پر انہی علاقوں کو مطلوب انفرااسٹرکچر اور دیگر منصوبوں پر خرچ کیا جائے۔

مزید پڑھیں: ای ایف پی نے کم سے کم اجرت میں 20فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن مسترد کردیا

صدر کاٹی نے کہا کہ صنعتوں کو بجلی، گیس اور پانی جیسی بنیادی ضروریات کی فراہمی ملک کے معاشی استحکام کے لئے اولین تقاضا ہے حکومت اس حوالیسے صنعتکار برادی کی مشاورت کے ساتھ ایک جامع حکمت عملی تیار کرے۔

Related Posts