جانی ڈیپ نے مجھے کبھی سیڑھیوں سے نیچے دھکا نہیں دیا۔کیٹ موس

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
جانی ڈیپ نے مجھے کبھی سیڑھیوں سے نیچے دھکا نہیں دیا۔کیٹ موس
جانی ڈیپ نے مجھے کبھی سیڑھیوں سے نیچے دھکا نہیں دیا۔کیٹ موس

برطانوی ماڈل اور کاروباری شخصیت کیٹ موس نے امبر ہرڈ کیس میں معروف ہالی ووڈ اداکار کے حق میں گواہی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جانی ڈیپ نے کبھی مجھے سیڑھیوں سے نیچے کی طرف دھکا نہیں دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ 90 کی دہائی میں برطانوی ماڈل کے بوائے فرینڈ رہے۔ 48 سالہ سپر ماڈل کیٹ موس کا لائیو ویڈیو کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اور جانی ڈیپ 1994 سے 1998 کے مابین رومانوی تعلقات رکھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

طلاق شادی کی اہمیت کے متعلق میری رائے نہیں بدل سکی۔صنم سعید

جانی ڈیپ کے وکیل نے سوال کیا کہ کیا جمیکا میں گولڈن ای ریزورٹ کے مقام پر چھٹیاں منانے کے وقت کچھ ہوا تھا؟ کیٹ موس نے کہا کہ جانی ڈیپ میرے جانے سے قبل کمرہ چھوڑ کر جا چکے تھے اور پھر بارش کا طوفان آگیا۔ میں کمرے سے نکل کر پھسل گئی۔

عدالت کو آگہی دیتے ہوئے برطانوی ماڈل نے کہا کہ میں جیسے ہی کمرے سے نکلی تو سیڑھیوں سے پھسل کر نیچے جا گری جس سے مجھے کمر پر چوٹ لگ گئی۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ ہوا کیا ہے، اس لیے میں چیخنے لگی۔ مجھے درد ہو رہا تھا۔

برطانوی ماڈل کیٹ موس نے کہا کہ جانی ڈیپ میری مدد کیلئے دوڑ کر واپس آئے، مجھے اپنے کمرے میں لے گئے اور طبی امداد کا بندوبست کیا۔ بیان کے مطابق جانی ڈیپ نے انہیں دھکا نہیں دیا تھا۔

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے برطانوی ماڈل نے کہا کہ جانی ڈیپ نے مجھے کبھی دھکا نہیں دیا، لات نہیں ماری اور نہ ہی کبھی سیڑھیوں سے نیچے کی طرف پھینکا۔ مخالف فریق امبر ہرڈ کے وکلاء نے کیٹ موس سے جرح کرنے سے بھی انکار کردیا۔

خیال رہے کہ جانی ڈیپ پر ان کی اہلیہ امبر ہرڈ نے 5 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔ دسمبر 2018 میں امبر ہرڈ نے واشنگٹن پوسٹ میں شائع کی گئی تحریر میں شریکِ حیات جانی ڈیپ پر گھریلو بد سلوکی اور تشدد جیسے الزامات عائد کیے تھے۔ 

Related Posts