قصور پولیس کی کارروائی، ڈکیت گینگ کے 7 کارندے گرفتار، جدید اسلحہ برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قصور پولیس کی کارروائی، ڈکیت گینگ کے 7 کارندے گرفتار، جدید اسلحہ برآمد
قصور پولیس کی کارروائی، ڈکیت گینگ کے 7 کارندے گرفتار، جدید اسلحہ برآمد

قصور: تھانہ صدر قصور پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہر میں مختلف کمپنیز کے سیلز مین سے وارداتیں کرنے والے ڈکیت گینگ کے 7 کارندے گرفتار کرلیے ہیں۔

تھانہ صدر قصور پولیس کے مطابق خطرناک ڈکیت گینگ شہر میں سیلز مینز کے ساتھ وارداتیں کرتا تھا۔ ملزمان کے قبضہ سے لوٹی گئی لاکھوں روپے کی نقدی، موبائل فونز اور جدید ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

قصور پولیس کے مطابق گینگ کے 2 سہولتکار سیلز مین کی پہلے ریکی کرتے اور پھر اپنے ساتھیوں کو آگاہ کرتے تھے، اطلاع کے بعد گینگ کا سرغنہ حبیب عرف حبیبو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر سیلز مین کیساتھ وارداتیں کرتے تھے۔

ایس ایچ او صدر قصور مہر عبدالرشید کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او قصور عمران کشور نے اسپیشل ٹاسک دیاتھا۔ پولیس ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کیا تھا۔

مہر عبدالرشید کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش شہر قصور اور اسکے گردونواح میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہےجبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کے علاقے ڈیفنس میں تیز رفتار مزدا الٹ گئی، خواتین سمیت 9 افراد زخمی

Related Posts