نہتے کشمیری اپنے حق کیلئے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں‘ شوبزشخصیات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نہتے کشمیری اپنے حق کیلئے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں‘ شوبزشخصیات
نہتے کشمیری اپنے حق کیلئے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں‘ شوبزشخصیات

لاہور: شوبزشخصیات نے کہا ہے کہ نہتے کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں،کشمیریوں کو اپنے پیدائشی حق آزادی کے حصول کے مطالبے پر ظلم وستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اس پر عالمی برادی کی خاموشی قابل مذمت ہے۔

سینئر اداکارقوی خان،شان،معمر رانا،افضل خان،سید نور،نعمان اعجاز، افتخار ٹھاکر،نسیم وکی، احسن خان، ثنا،ریشم،مدیحہ شاہ،سائرہ نسیم، شبنم مجید نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے بیانات میں کہا کہ بھارت گزشتہ 7عشروں سے کشمیریوں کے حقوق پامال کر رہا ہے۔

شاہد آفریدی، فیروز خان اور عدنان صدیقی نے بھی یوم یکجہتی کشمیر پر موقع پر اپنا رد عمل دیا، انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم ہے، مگر افسوس دنیا اس سارے معاملے پر خاموش ہے۔

بھارت نے 5 اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی،بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈے کشمیریوں کی آواز کو کبھی دبا نہیں سکتے وہ وقت دور نہیں جب کشمیری بھارتی مظالم کے چنگل سے نکلیں گے۔

بہت جلد کشمیریوں کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔ شوبزشخصیات نے کہا کہ کشمیری بہن بھائی ایک لمحے کے لئے بھی ہمارے دلوں سے دور نہیں، ہمارا ان کے ساتھ جسم اور روح کا رشتہ ہے۔

Related Posts