کشمیریوں کو توہین اور تشدد کا سامنا ہے۔ بین الاقوامی برادری توجہ دے۔وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیریوں کو توہین اور تشدد کا سامنا ہے۔ بین الاقوامی برادری توجہ دے۔وزیر اعظم
کشمیریوں کو توہین اور تشدد کا سامنا ہے۔ بین الاقوامی برادری توجہ دے۔وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم بین الاقوامی برادری کی توجہ کشمیریوں کے ساتھ روا رکھے گئے جبر و استبداد کی طرف مبذول کروانا چاہتے ہیں۔ کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کر لیے گئے ہیں۔

مذہبی تعصب کی بنیاد پر تشدد کا شکار افراد کے پہلے عالمی دن کے موقعے پرسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم  نے کہا کہ کشمیریوں کو توہین اور تشدد کا سامنا ہے اور انہیں انسانی حقوق کے حوالے سے ہر قسم کی آزادی سے محروم کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اب بھارت سے مزید مذاکرات کی بات نہیں کریں گے، اس کا فائدہ نہیں۔ وزیر اعظم عمران خان

انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فوج کشمیریوں سے عید کی خوشیاں اور مذہبی شعائر کے اہتمام کا حق بھی چھین چکی ہیں۔ آج جب  دنیا مذہبی عقائد کی بناء پر تشدد کا نشانہ بننے والوں سے اظہار یکجہتی کرنے جارہی ہے، اسے مقبوضہ کشمیر میں عنقریب ہونے والے قتل عام کا رستہ روکنے کیلئے بھی متحرک ہونا ہوگا۔

یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر سابق وزیر داخلہ چدم برم کو بدعنوانی کا مقدمہ بنا کر گرفتار کر لیا ہے۔ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرکے اسے بھارتی وفاق کا حصہ بنانے کے خلاف سب سے اہم آواز بلند کرنے والے 73 سالہ  چدم برم کی گرفتاری کو بھارت میں بھی انتقامی کارروائی قرار دیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرنے پر سابق وزیر داخلہ گرفتار

Related Posts