کشمیری اقوام متحدہ کے فیصلوں پر عمل نہ ہونے پر مایوس ہیں‘ معید یوسف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان حکومت بے گھر افغانیوں کو اپنے ملک میں رکنے کے انتظامات کرے، معید یوسف
افغان حکومت بے گھر افغانیوں کو اپنے ملک میں رکنے کے انتظامات کرے، معید یوسف

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ کشمیری اقوام متحدہ کے فیصلوں پر عمل نہ ہونے پر مایوس ہیں، اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ مسئلہ کشمیر پر کیے ہوئے وعدے پورے کرے۔

ترکی کی نیوز ایجنسی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جامع سکیورٹی پالیسی کا ہدف سلامتی اور فلاح ہے، بھارت افغانستان میں پاکستان کے خلاف سازش کررہا ہے، پاکستان عالمی قانون پر یقین رکھتا ہے اور اس کی پاسداری کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت کو صحیح اقدام کی ضرورت ہے، خطے میں امن بھارت کے درست سمت میں چلنے پر منحصر ہے، پاکستان اپنا موقف اور جائز مطالبات فعال طریقے سے بار آور کرتا رہے گا۔

معید یوسف نے کہا کہ ہمارے وژن کے تین ستون علاقائی امن، راہداری اور ترقیاتی شراکت داری ہے، پاکستان پوری دنیا کو معاشی اڈے فراہم کرنے کے لیے کھلا ہے، پاکستان کا ہدف سرحدوں اور علاقے میں امن ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی افراد یہاں آتے ہیں تو دیکھتے ہیں مغربی میڈیا پاکستان کو غلط دکھا رہا ہے، کشمیر زمین کے تنازع سے پہلے انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، مغربی میڈیا بھارت کی کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر سرزنش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کے لیے اور اصولی طور پر بات چیت کے لیے کھڑا ہے، دنیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کرے، بھارت کی خارجہ پالیسی پاکستان کو نقصان پہنچانے کے گرد گھومتی رہتی ہے۔

Related Posts