عالمی برادری سے کشمیری پوچھ رہے ہیں کہ انہیں کب انصاف ملے گا؟شہبازشریف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی برادری سے کشمیری پوچھ رہے ہیں کہ انہیں کب انصاف ملے گا؟شہبازشریف
عالمی برادری سے کشمیری پوچھ رہے ہیں کہ انہیں کب انصاف ملے گا؟شہبازشریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے کشمیری سوال پوچھ رہے ہیں کہ انہیں انصاف کب ملے گا؟ یوم شہدائے جموں وکشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ انگریز سامراج کی سرپرستی میں ڈوگرہ فوج کے خلاف سری نگر سینٹرل جیل کے باہر جام شہادت نوش کرنے والوں کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے درج ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کے دن کشمیریوں نے ثابت کیا کہ قرآن کریم اوراسلام کی عزت وحرمت انہیں اپنی جان سے پیاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ 22 مسلمانوں کا جان قربان کرکے اذان مکمل کرنا واضح پیغام ہے کہ انہیں شکست نہیں دی جاسکتی، نہ جھکایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہداکشمیر کی پکار بھارت سے آزادی کی تحریک کی صورت میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں آج بھی پوری قوت سے گونج رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، مقبوضہ جموں وکشمیر مسلم اکثریتی خطہ ہے اور انشااللہ ہمیشہ رہے گا۔

بھارت کے ظلم وجبر اور استبداد میں 5 اگست 2019 سے ایک نئی شدت آئی ہے جوانتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے رہنے والوں کو سلام ہے جنہوں نے آزادی کے لئے ہر ظلم، مصیبت کا عزم وہمت سے مقابلہ کیا اورہرسازش کو ناکام بنایا۔

شہبازشریف نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کے رہنے والوں کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہداکے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرجمیل دے۔ آمین۔

Related Posts