خون کا ہر قطرہ قیمتی، کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کامیاب ہو کر رہے گی۔آئی ایس پی آر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خون کا ہر قطرہ قیمتی، کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کامیاب ہو کر رہے گی۔آئی ایس پی آر
خون کا ہر قطرہ قیمتی، کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کامیاب ہو کر رہے گی۔آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ مظلوم حریت پسندوں کے خون کا ہر قطرہ قیمتی ہے جبکہ کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کامیاب ہو کر رہے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ یومِ شہدائے کشمیر اُس دن کی یاد دلاتا ہے جب بہادر کشمیریوں نے جدوجہدِ آزادی کی بھاری قیمت ادا کی۔

پیغام میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے کہا کہ خون کا ہر وہ قطرہ جو جدوجہدِ آزادی میں بہایا جاتا ہے، اسے کبھی نہیں بھولیں گے، نہ ہی بھارت کو کبھی معاف کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ دہائیوں پر محیط بھارتی جارحیت مظلوم کشمیریوں کے ولولہ انگیز عزم و حوصلے اور ناقابلِ شکست جدوجہدِ آزادی کو دبانے میں ناکام ہے۔ کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: یومِ شہدائے کشمیرپر حریت پسندوں کو زبردست خراجِ تحسین

Related Posts