مقبوضہ کشمیر اور پاکستان سمیت دُنیا بھر میں یومِ یکجہتئ کشمیر آج منایا جارہا ہے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
مقبوضہ کشمیر اور پاکستان سمیت دُنیا بھر میں یومِ یکجہتئ کشمیر آج منایا جارہا ہے
مقبوضہ کشمیر اور پاکستان سمیت دُنیا بھر میں یومِ یکجہتئ کشمیر آج منایا جارہا ہے

اسلام آباد/ سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر اور پاکستان سمیت دُنیا بھر میں یومِ یکجہتئ کشمیر انتہائی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال یومِ یکجہتئ کشمیر کے موقعے پر ریلیاں اور جلسے جلوس نکالے جاتے ہیں اور انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنا کر بھی مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا جاتا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، صوبہ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سمیت پاکستان کے ہر خطے میں مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے عوام اپنے گھروں سے نکل کر بھارت کے خلاف احتجاج میں مصروف ہیں۔

مرکزی یومِ یکجہتئ کشمیر کی تقریب ڈی چوک اسلام آباد میں ہوگی، آج صبح 10 بجے شہدائے کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔

عوام ایل او سی (لائن آف کنٹرول) کے دونوں اطراف مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہلار کیلئے پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے پلوں پر اور ملک کے مختلف حصوں میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائیں گے۔

بھارت نے گزشتہ 550 روز سے مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی کرفیو نافذ کررکھا ہے۔ مظلوم کشمیری کڑی پابندیوں اور خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ 5 اگست 2019ء سے اب تک 308کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام دیرپا امن کا حق محفوظ رکھتے ہیں، کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہم مسئلۂ کشمیر کے حل کیلئے پر عزم ہیں۔

گزشتہ روز خطاب کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تنازعۂ کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ضروری ہے جبکہ ہائبرڈ جنگ کے چیلنجز میں ہمیں مزید چوکنا اور تیار رہنا ہوگا۔ 

مزید پڑھیں: مسئلۂ کشمیر کا حل عوامی امنگوں کے مطابق ضروری ہے، آرمی چیف

Related Posts