پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر آج منایا جا رہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بد ترین بھارتی جارحیت اور 22 مظاہرین کو شہید کرنے کے خلاف آج دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر ملی یکجہتی اور جوش و خروش سے منا رہے ہیں، جس میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے 1931 کے واقعے میں شہید ہونے والے کشمیری سپوتوں کو یاد کیا جائے گا۔

تاریخی حوالوں سے پتہ چلتا ہے کہ ہر سال سری نگر میں مزار شہدائے نقش بند صاحب میں بڑا اجتماع منعقد کیاجاتا ہے۔ سال 1931 میں ڈوگرا فوج نے سرینگر سینٹرل جیل کے باہر 22 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔حریت رہنماؤں کا مطالبہ ہے کہ بھارت کشمیریوں کو حقِ استصوابِ رائے دے۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ عالمی برادری تنازعِ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کروائے۔

خیال رہے کہ بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرتے ہوئے بھارت کے مختلف علاقوں سے ہندوؤں کو لا لا کر مقبوضہ وادی میں بسانے کا سلسلہ شروع کردیا تھا جس کا مقصد خطے کا جغرافیائی تناسب تبدیل کرنا تھا۔

Related Posts