اسلام آباد: پاکستان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جب تک کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت حاصل نہیں ہوجاتاتب تک مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر قائم رہے گا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر کے بارے میں قرارداد آج بھی توجہ کی منتظر ہے۔
انہون نے مزید کہاکہ بھارت نے جموں وکشمیر تنازعہ پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر کبھی عمل نہیں کیا اس لئے یہ سوال ایجنڈے پر قائم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان اقوام متحدہ کی قراردادوں میں شامل کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے جائز حق سے انکار کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم عمران خان کراچی کی اصل شناخت بحال کرنے کیلئے پرعزم ہیں، شبلی فراز