کرتارپور راہداری معاہدے پردستخط کی تقریب منسوخ کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرتارپور راہداری معاہدے پردستخط کی تقریب منسوخ کردی گئی
کرتارپور راہداری معاہدے پردستخط کی تقریب منسوخ کردی گئی

لاہور: پاکستان اور بھارت کے مابین کرتارپورراہداری معاہدے پر23 اکتوبرکو ہونے والی دستخط کی تقریب منسوخ کردی گئی ہے۔

بھارت نے کرتارپور راہداری کے حوالے سے پاکستانی مسودے کو تسلیم کرتے ہوئے 23 اکتوبر کو دستخط کرنے پر رضامندی ظاہرکی تھی تاہم حسب روایت بھارت ایک بار پھر اپنے سے وعدے سے پیچھے ہٹ گیا ہے اور حتمی مسودے پر دستخط کی تقریب مؤخرکردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی برادری کے سامنے بھارتی جھوٹ بے نقاب ہوگیا، ترجمان دفترخارجہ

ذرائع کے مطابق بھارت 20 ڈالر فی یاتری فیس پر اعتراض کرتے ہوئے معاہدے پر دستخط سے بھاگنے لگا ہے اور بھارت نے 23اکتوبر کو معاہدے پردستخط کی تقریب منسوخ کردی ہے، گزشتہ روز بھارت نے اعلان کیا تھا کہ کرتار پور راہداری منصوبے کے مسودے پر دستخط 23اکتوبر کو کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مسودے پرتقریباً اتفاق ہوگیا ہے جس پر جلد دستخط کردیے جائیں گے اورسمجھوتے پر دستخط کی تاریخ کے تعین کےلیے کام ہورہا ہے، تاہم بھارت کو تاحال 20 ڈالر فی یاتری فیس پر اعتراض ہے۔

Related Posts