سانحہ کارساز کو 15 برس مکمل، پیپلز پارٹی کا شہداء کیلئے خراجِ تحسین

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے سانحۂ کارساز کے 15 برس کی تکمیل پر شہدائے کارساز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سے 15 برس قبل 18 اکتوبر 2007ء کے روز سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے استقبال کیلئے پیپلز پارٹی کارکنان نے ملک بھر سے کراچی کا رخ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سانحہ کارساز کیا ہے؟

پی پی پی کارکنان اور قائدین محترمہ بے نظیر بھٹو کے ہمراہ ریلی کی صورت میں جارہے تھے کہ دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ خوفناک واردات کے نتیجے میں 180 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔

آدھی رات کے قریب شاہراہِ فیصل کے علاقے کارساز پر پہنچنے والے پی پی پی جیالوں کے قافلے کو دہشت گردوں نے حملے کا نشانہ بنایا۔ 2 زوردار دھماکوں کے باعث درجنوں کارکنان جاں بحق اور 450زخمی ہوئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرِ موسمیاتی تبدیلی و پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے سانحۂ کارساز کے شہداء اور زخمیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کارساز کو 15 سال ہو گئے لیکن حملے کے ہمارے دلوں پر زخم آج بھی تازہ ہیں۔

وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ کارساز پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی سیاسی جماعت پر سب سے بڑا حملہ تھا جس میں پیپلز پارٹی کے 180 سے زائد کارکنان شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔ 18 اکتوبر کو شہید بے نظیر بھٹو نہیں، ملک میں جمہوریت لوٹ آئی تھی۔

وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ اپنی محبوب قائد کا استقبال کرنے کیلئے کراچی کی چھوٹی بڑی شاہراہوں پر کھڑے تھے۔ پیپلز پارٹی نے جمہوریت و آئین کی بحالی کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی و جمہوری تاریخ میں پیپلز پارٹی کے جاں نثاران کی بہادری کی داستان سنہری الفاظ میں لکھی جائے گی۔ 

Related Posts