سی پیک کی بڑی کامیابی، کروٹ ہائیڈرو پاور میں آج سے بجلی کی پیداوار شروع

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی پیک کی بڑی کامیابی، کروٹ ہائیڈرو پاور میں آج سے بجلی کی پیداوار شروع
سی پیک کی بڑی کامیابی، کروٹ ہائیڈرو پاور میں آج سے بجلی کی پیداوار شروع

گوادر: پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) نے بڑی کامیابی حاصل کر لی، کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے تحت آج سے بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔ منصوبے کا افتتاح وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں بجلی کی پیداوار کے اعلان سے قبل منصوبے کی چیکنگ کا عمل مکمل کیا گیا۔ 720 میگا واٹ پر مشتمل کروٹ پاور پراجیکٹ نے 168 گھنٹے طویل آزمائشی ٹیسٹ رن کو کامیابی سے مکمل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹیکنالوجی کمپنیوں نے کرپٹو ادائیگیوں پر پابندی لگادی

آج سے سی پیک منصوبے کے تحت کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں کمرشل آپریشن شروع کیا جارہا ہے۔ منصوبے کی تکمیل پر 1 اعشاریہ 72 ارب ڈالر کی لاگت آئی۔ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں بجلی کی پیداوار کیلئے پانی کا استعمال کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے تحت
صارفین کو صاف ستھری اور سستی بجلی فراہم کی جائے گی جس سے توانائی کی بچت ہوگی۔ وزیر اعظم شہباز شریف آج کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔

واضح رہے کہ کروٹ پاور ایک خصوصی مقصد والی گاڑی کا نام ہے جسے چائنا تھری گورجز (سی ٹی جی) کی ذیلی کمپنی جنوبی ایشیا سرمایہ کاری لمیٹیڈ کے ذریعے مکمل کرنے کیلئے شامل کیا گیا۔ صارفین کو فی یونٹ 10 سینٹ ادا کرنے ہوں گے۔

منصوبے کے تحت صارفین کو مہیا کی گئی بجلی کی قیمت وصولی بھی آج سے ہی شروع ہوجائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دیگر ایندھن کے مقابلے میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ منصوبوں کی تکمیل سے مقابلتاً سستی بجلی کی فراہمی ممکن ہے۔

گزشتہ ماہ ترجمان چینی وزارتِ خارجہ لیجیان ژاؤ نے کہا کہ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کم و بیش 50 لاکھ نفوس پر مشتمل مقامی آبادی کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سے پاکستان میں توانائی کا ڈھانچہ بہتر ہوگا۔

لیجیان ژاؤ نے مزید کہا کہ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پاکستان میں پائیدار ترقی کو فروغ دے گا۔ ایک بار تمام یونٹس کی تنصیب مکمل اور فعال ہوجائے تو یہ منصوبہ مستحکم اور سستی 720 میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔ 

Related Posts