کولمبیا کی معروف گلوکارہ کیرول جی نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے،اس بار وہ نہ صرف اپنی بے باک تصویر کے ساتھ سامنے آئیں بلکہ بغیر کسی سنسر کے اپنے نئے گیت لیٹینا فوریوا کا اعلان بھی کیا۔
کولمبین بیوٹی کوئین نے کئی ماہ کے وقفے کے بعد ایک بالکل نئے اور جرات مند انداز کے ساتھ دوبارہ موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا ۔ ان کی نئی تصویری مہم میں وہ بغیر لباس کے نظر آئیں جس نے ان کی موجودگی کو مزید طاقتور اور بے خوف بنا دیا ہے۔
کیرول جی کئی دنوں سے انسٹاگرام پر ایسی تصاویر شیئر کر رہی تھیں جن میں وہ نہایت کم لباس میں، ایک نئی رنگت کے ساتھ دیکھی گئیں۔ اس سے ان کے مداحوں کو اندازہ ہو گیا تھا کہ کچھ خاص آنے والا ہے۔ ان تصاویر میں پرانے گلابی انداز کی جگہ ایک زیادہ طاقتور اور سنجیدہ رنگ نمایاں ہے۔
اگرچہ لیٹینا فوریوا کے تمام پہلو ابھی سامنے نہیں آئے لیکن اس نام سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کیرول جی اس گانے کے ذریعے اپنے لاطینی ورثے کو خراجِ تحسین پیش کر رہی ہیں اور اربن میوزک کی دنیا میں اپنا مقام مزید مستحکم کرنے جا رہی ہیں۔ ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر جذباتی اور پُرجوش تبصرے کر کے اس گیت کو عالمی کامیابی قرار دینے کی پیش گوئی کی ہے۔
لیٹینا فوریواکے اجرا سے صرف چند دن قبل، 8 مئی کو کیرول جی نے نیٹ فلکس پر اپنی ڈاکیومنٹری جاری کی۔ اس جذباتی فلم میں کیرول جی جن کا اصل نام کارولینا گیرالڈو نوارو ہے اپنی زندگی کے ایک نہایت تکلیف دہ باب کو دنیا کے سامنے لوئی تھیں۔
ڈاکیومنٹری میں وہ انکشاف کرتی ہیں کہ جب وہ صرف 16 سال کی تھیں تو ان کے اُس وقت کے مینیجر نے ان پر جنسی دباؤ ڈالا۔ وہ مجھے اپنے گھر لے گیا اور کہا کہ اسے میرے لیے کچھ خاص محسوس ہونے لگا ہے۔ اس وقت میری عمر 16 اور اس کی قریب 50 تھی۔ اس نے کہا کہ اگر ہمارے درمیان کچھ نہ ہوا تو موسیقی کا سفر نہیں چلے گا۔
یہ فلم محض ایک فنی سوانح نہیں بلکہ طاقتور الزام، دردناک حقیقت اور بے باکی کا اظہار ہے۔ نیٹ فلکس نے اسے “زندگی اور موسیقی کے سفر کی ایک جذباتی، سچی اور قریبی جھلک” قرار دیا ہے، جو اس وقت جاری عالمی دورے کے دوران فلمائی گئی، جس میں لاکھوں مداح شریک ہو رہے ہیں۔