شاہ رخ، سلمان اور عامر کیساتھ اداکاری سے کیا سیکھا؟ کرشمہ کپور نے بتادیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرشمہ کپور
(فوٹو: آن لائن)

معروف فنکارہ کرشمہ کپور کا شمار بالی ووڈ کے ایسے اداکاروں میں کیا جاتا ہے جس نے شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان سمیت بھارتی فلم انڈسٹری کے بہت سے اہم ہیروز کے ساتھ اداکاری کی ہے۔

اداکارہ کرشمہ کپور کے متعلق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نہ صرف اس فنکارہ نے تینوں بڑے ہیروز کے ساتھ کام کیا جنہیں بالی ووڈ خانز کہا جاتا ہے بلکہ بلاک بسٹر فلمز کے سیٹ پر ان کے معمولاتِ زندگی کا بھی قریب سے مشاہدہ کیا ہے جس کے متعلق اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے لب کشائی کی۔

پنک وِلا کو دئیے گئے انٹرویو میں اداکارہ کرشمہ کپور نے کہا کہ سلمان خان شگفتہ مزاج اور کھلنڈرا اداکار ہے لیکن جب شوٹنگ کی بات آتی ہے تو وہ سنجیدہ ہوجاتے ہیں۔ دوسری جانب شاہ رخ خان انتہائی سخت محنت کرنے والا اداکار تو ہے ہی لیکن وہ بہت سخی بھی ہے۔

سخاوت سے مراد کیا ہے؟ اس پر اداکارہ کرشمہ کپور نے کہا کہ بطور فنکار شاہ رخ خان آپ کے ساتھ بیٹھ کر آپ کے ڈائیلاگ پر کام کریں گے جو ان کی بہت اچھی خوبی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عامر خان پرفیکشنسٹ ہے جو اپنے ہر کام اور اداکاری کو مکمل اور بے عیب دیکھنا چاہتا ہے۔

کرشمہ کپور نے کہا کہ مجھے تینوں اداکاروں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ میں نے انہیں قریب سے دیکھا، پرکھا اور ان کی کچھ خوبیاں چرائی بھی ہیں۔ خیال رہے کہ کرشمہ کپور نے عامر خان کے ساتھ 1996 کی فلم راجہ ہندوستانی، سلمان خان کے ساتھ 1999 کی بیوی نمبر1 اور شاہ رخ خان کے ساتھ 1997 کی دل تو پاگل ہے سمیت متعدد فلموں میں کام کیا ہے۔

Related Posts