مجھے پی پی والے اغواء کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں دوں گا۔کریم بخش گبول

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مجھے پی پی والے اغواء کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں دوں گا۔کریم بخش گبول
مجھے پی پی والے اغواء کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں دوں گا۔کریم بخش گبول

کراچی: سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران پی ٹی آئی کے ناراض رکنِ سندھ اسمبلی کریم بخش گبول کا اہم بیان سامنے آگیا، کریم بخش گبول نے کہا کہ مجھے پی پی پی والے اغواء کر رہے ہیں، سینیٹ انتخابات میں پی پی پی کو ووٹ نہیں دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کل منعقد ہوں گے جس کیلئے سندھ اسمبلی میں تحریکِ انصاف اور پیپلز پارٹی کارکنان کے مابین جنگ اور مارپیٹ شروع ہوگئی۔ اسی دوران رکنِ سندھ اسمبلی کریم بخش گبول نے اپنے ویڈیو بیان سے انحراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پی پی والے اغواء کررہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں دینا چاہتا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سندھ اسمبلی میدانِ جنگ کا منظر پیش کرنے لگی جہاں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے اراکینِ اسمبلی آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔

سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کریم بخش گبول، شہریار شر اور اسلم ابڑو موجود ہیں اور اسمبلی میں سخت ہنگامہ آرائی ہورہی ہے۔صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان سمیت پی ٹی آئی کے اراکینِ اسمبلی سے ناراض اراکین کی تلخ کلامی ہوئی۔

مزید پڑھیں: سندھ اسمبلی میدان جنگ، پی ٹی آئی، باغی ارکان اور پی پی کی آپس میں مار پیٹ

Related Posts