کرینہ کپور کے 14سال بعد چھمک چھلو پر دلکش رقص نے دھوم مچا دی، ویڈیو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Kareena Kapoor grooves to Chammak Challo after 14 years on stage
Mashable ME

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور خان نے چودہ سال بعد ایک بار پھر اپنے مشہور گانے ’چھمک چھلو‘ پر اسٹیج پر رقص کر کے شائقین کے دل جیت لیے، یہ یادگار لمحہ دبئی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران سامنے آیا، جسے ایک جیولری برانڈ نے منعقد کیا تھا۔

کرینہ کپور ہمیشہ ہی فیشن شوز، ریڈ کارپٹ اور ویڈیوز میں اپنی موجودگی سے سب کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں مگر اس بار سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے شائقین کو ماضی کی یاد دلادی۔

اس موقع پر کرینہ نے معروف ڈیزائنر ترن تہلیانی کی بنائی ہوئی ہلکے سبز رنگ کی ساڑھی اور کرسٹ بلاؤز زیب تن کیا جس کے ساتھ ایک نمایاں ہار ان کی شخصیت کو مزید نکھار رہا تھا مگر جس چیز نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی، وہ تھا ان کا ’چھمک چھلو‘ پر روایتی بھارتی انداز میں جھومتے ہوئے رقص۔

 

یاد رہے کہ 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ’را ون‘ میں کرینہ کپور اور شاہ رخ خان کی جوڑی نے اسی گانے پر پرفارمنس دی تھی، جو ایک آئٹم سانگ ہونے کے باوجود آئیکونک حیثیت اختیار کر گیا۔ آج بھی یہ نغمہ مداحوں میں بے حد مقبول ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرینہ کپور نے نہ صرف اپنا پرانا جوش و خروش برقرار رکھا بلکہ ان کے مخصوص ٹھمکوں نے تقریب کے شرکاء کو بھی جھومنے پر مجبور کر دیا۔ مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی واپسی کو خوب سراہا اور پرانی یادیں تازہ کر ڈالیں۔

Related Posts