عیدالاضحی پر کراچی میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Karachi faces water shortage
FILE PHOTO

کراچی: عیدالاضحی کے دوران قربانی اور دیگر مذہبی سرگرمیوں کے باعث پانی کی طلب میں اضافے نے شہر میں پانی کے پہلے سے موجود بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

شہر کے وسیع علاقے شدید پانی کی قلت کا شکار ہیں۔ کراچی کو روزانہ تقریباً 1200 ملین گیلن پانی درکار ہوتا ہے جبکہ موجودہ فراہمی محض 650 ملین گیلن یومیہ ہے۔

اس شدید فرق کے علاوہ پانی کی ترسیل میں لائن لاسز اور چوری کی وجہ سے بھی شہریوں کی بڑی تعداد پانی کی بنیادی سہولت سے محروم ہے۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے اعلان کیا تھا کہ عید کے دنوں میں واٹر ٹینکر سروس فعال رہے گی تاہم ان شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی جو اپنی ضروریات کے لیے ٹینکروں پر انحصار کرتے ہیں کیونکہ شہر بھر میں صرف 15ایم جی ڈی پانی ٹینکروں کے ذریعے فراہم کیا جا رہا ہے۔

واٹر بورڈ حکام کے مطابق سات مختلف اضلاع میں قائم ہائیڈرنٹس سے 3500 سے زائد رجسٹرڈ ٹینکر پانی بھرتے ہیں لیکن عید کی تعطیلات کے دوران ٹینکرز کی دستیابی میں کمی کا خدشہ ہے کیونکہ زیادہ تر ڈرائیور اپنے آبائی علاقوں میں چلے گئے ہیں۔

پانی کی عمومی قلت کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد ٹینکر سروسز پر انحصار کر رہی ہے، جو اکثر آسانی سے دستیاب نہیں ہوتیں۔ اطلاعات کے مطابق واٹر کارپوریشن کو ہر ضلع کے لیے مقررہ کوٹے سے زیادہ درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔

دوسری جانب شہریوں نے واٹر ٹینکر مافیا کی شکایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سرکاری نرخوں کی پابندی نہیں کرتے اور من مانے دام وصول کرتے ہیں۔

کم آمدنی والے اور گنجان آباد علاقوں میں پانی گدھا گاڑیوں اور چھوٹے پک اپس کے ذریعے منہ مانگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے۔

واٹر بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران پانی کی باقاعدہ فراہمی اور ٹینکر سروسز جاری رہیں گی۔

Related Posts