کراچی کی آواز آج اسلام آباد اور راولپنڈی تک سنائی دےگی، حافظ نعیم الرحمان

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کی آواز آج اسلام آباد اور راولپنڈی تک سنائی دےگی، حافظ نعیم الرحمان
کراچی کی آواز آج اسلام آباد اور راولپنڈی تک سنائی دےگی، حافظ نعیم الرحمان

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آج کراچی بولے گا اور زور سے بولے گا اسلام آباد اور راولپنڈی تک آواز جائے گی، کراچی میں فوج کی نگرانی میں ٹرانسفارمیشن کمیٹی بنی تھی گذشتہ 7 ماہ سے یہ کمیٹی کوئی پرفارمنس نہیں دے سکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاوس کے باہر (حق دو کراچی ریلی ) کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ برساتی نالوں کے متاثرین کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا ،یہ وہ لوگ جن کو عدالتوں سے بھی انصاف نہیں مل رہا، جماعت اسلامی ان کی آواز بنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے شہر سے ریلیاں جلوس کی صورت میں گورنر ہاؤس پہنچیں گی۔ (حق دو کراچی  ریلی ) کے حوالے سے گلی گلی محلے میں آواز پہنچی ہے، کراچی والے منتظر تھے کہ کون ہے جو ان کی آواز بنے لوگوں نے بہت سی سیاسی جماعتوں سے توقعات لگائی لیکن سب نے مایوس کیا ۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی والوں پر کے الیکٹرک ایک عذاب کی صورت میں ہے۔ جماعت اسلامی کے الیکٹرک کے خلاف سب سے پہلے اٹھی آج تک جدوجہد کررہے ہیں۔ رہائشی سوسائیٹیز میں غریب عوام کا پیسہ ڈوب رہا ہے اس ایشو کو بھی جماعت اسلامی اٹھا چکی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ شام کو گورنر ہاوس پر بیٹھیں گے۔ وہیں آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان ہوگا ۔ کوئی یہ سمجھے کہ ہم اس کے پاس نہیں آئیں گے یہ اس کی بھول ہے۔ وہاں بھی بیٹھیں گے ۔ گورنر خود کہتے ہیں مردم شماری ٹھیک نہیں ہوئی لیکن پھر اسی کی منظوری دے دیتے ہیں۔

انہوں نے کراچی کی عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صرف سیاسی لوگ ہی نہیں۔ وہ بھی کراچی کے حالات میں بہتری لانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔مسئلہ گورنر ہاؤس، وزیر اعلی ہاؤس یا ایوان صدر کا نہیں پنڈی ہاؤس کا بھی ہے جو آرام سے نہیں مانتے۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکمرانوں کو عوام کی طاقت دکھائیں گے۔ عوامی حقوق ان سے چھینے گے، دھرنے کے لیے ہمارے پاس سی ایم ہاؤس کا آپشن بھی موجود ہے۔ صحافی تیاری پکڑ لیں ہوسکتا ہے رمضان میں انہیں ہمارے ساتھ سحری و افطاری وہی کرنی پڑے۔

Related Posts