کراچی کا رہائشی سیکورٹی گارڈ کشمور میں اغوا، ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کا رہائشی سیکورٹی گارڈ کشمور میں اغوا، ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ
کراچی کا رہائشی سیکورٹی گارڈ کشمور میں اغوا، ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد کے علاقے صفورہ گوٹھ کے رہائشی سیکورٹی گارڈ کو کشمور میں اغواء کرلیا گیا، مغوی جنید قمر نامی شخص کو 24 ستمبر کوکشموربلا کر اغواء کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اغواء کاروں کی جانب سے اہلخانہ کو 1 کروڑ تاوان کے لئے کال آئی، جس کی مغوی کے اہلخانہ کی جانب سے پولیس کو درخواست دے دی گئی۔

اغواء کاروں کی جانب سے مغوی کی زنجیروں سے بندھی دردناک ویڈیو بھیجی گئی، ویڈیو میں جنید درد سے چیخ چلا رہا ہے، ویڈیو میں مغوی دہائی دے رہا ہے کہ جتنے پیسے بولو گے بولوں کا، امی کو بولوں گا۔

اغواء کاروں کی جانب سے دوسری ویڈیو بھی بھیج دی گئی،دوسری ویڈیو میں مغوی انتہائی خستہ حال ہے، داڑھی کے بال بڑھ گئے اور کلاشنکوف کی نوک پر تشدد کیا جارہا ہے۔

ویڈیو میں مغوی دہائی دے رہا ہے کہ میری مدد کرو، اللہ کے نام پر، امی مجھے بچاؤ،میں مر رہا ہوں، خدا کے واسطے مجھے بچاؤ، مغوی روتا رہا، ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر لڑکی کی آوازاور تصویردکھا کر جنید کو پھنسایا گیا۔

والدہ نے پولیس کو درخواست جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ سکھر تک میرے بیٹے کا مجھ سے رابطہ تھا، اغواء کاروں کی جانب سے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

والدہ نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے کو بازیاب کرایا جائے،اغواء کاروں کا شکار جنید قمر شادی شدہ تین بچوں کا باپ ہے، والدہ کے مطابق بیٹے کے اغواء کو دو ماہ ہونے والے ہیں۔

مزید پڑھیں:ناظم جوکھیو قتل کیس:دیت کی رقم کا چیک ملزمان نے عدالت میں جمع کرادیا

والدہ نے کہا کہ میں کراچی پولیس کے پاس جاتی ہوں تووہ کشمورپولیس کا کہتے ہیں،میں کیا کروں کس کے پاس جاکر مقدمہ درج کراؤں۔

Related Posts