کراچی: پی سی بی نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر دیا جوکہ تبدیل کرکے نیشنل بینک کرکٹ ارینا رکھ دیا گیا ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کیلئے قومی بینک سے معاہدہ کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ اور بینک کے صدر اور سی ای او رحمت علی حسنی نے معاہدے پر دستخط کیے اور یہ معاہدہ 5 سال کیلئے ہوا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ قومی بینک کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ جڑنا ایک اعزاز ہے، اسٹیڈیمز مارکیٹنگ کا ایک شاندار طریقہ ہے اور دنیا بھرمیں اس کو اہمیت دی جاتی ہے۔
سی ای او نیشنل بینک کے مطابق ہماری بورڈ کے ساتھ پارٹنر شپ کی شروعات ہیں، قومی ادارے کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں، نیشنل اسٹیڈیم کے رائٹس لینا اعزاز ہے۔
مزید پڑھیں:میچ کے آخری لمحات میں پانڈیا نے کوہلی سے کیا کہا تھا؟
پی سی بی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کرکٹ کا گڑھ ہے اور نیشنل اسٹیڈیم پاکستان کرکٹ کی ایک تاریخ ہے۔