کراچی: پاکستان موسمیات محکمہ نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں سردی کی لہر 9 جنوری تک جاری رہے گی، آج کا درجہ حرارت 8ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت منگل کو 7ڈگری تک گرنے کی توقع ہے۔ موجودہ نمی کی سطح 27 فیصد ہے اور شمال مشرق کی ہوا 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔
جیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق جناح ٹرمینل کے ارد گرد کے علاقوں میں غیر معمولی طور پر درجہ حرارت 12ڈگری تک گر گیا جبکہ رات کے وقت یہ 6 اعشاریہ 2 تک پہنچ گیا۔ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی درجہ حرارت میں نمایاں فرق دیکھا گیا۔
کورونا کی طرح چین سے نئی وباء پھوٹ پڑی، علامات کیا، پاکستان کو کتنا خطرہ؟
شاہراہ فیصل پر 11اعشاریہ 5، ماری پور میں10 اور بن قاسم میں 11ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سردار فراز نے بتایا کہ کراچی میں سرد موسم کی صورتحال گزشتہ سال کی نسبت زیادہ شدید ہے اور دسمبر اور جنوری میں درجہ حرارت معمول سے کم رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سردی کی یہ لہر مزید دو سے تین دن تک جاری رہ سکتی ہے۔
جاری سردی کی لہر کی وجہ سے موسم سے متعلق بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے، جیسے کھانسی، فلو اور دیگر سانس کی بیماریاں، جو پاکستان کے سب سے بڑے شہر کے کئی شہریوں کو متاثر کر رہی ہیں۔