کراچی:(پیپلزکلائمیٹ مارچ)کے منتظمین میں سے ایک ٹرانس جینڈر کارکن کونامعلوم افرادنے مبینہ طورپر تشددکےبعدعصمت دری کانشانہ بناڈالا۔
کراچی بچاؤتحریک نے اپنے ایک بیان میں بتایاکہ کچھ لوگوں نے منتظمین میں سے ایک ٹرانس جینڈر کارکن کو مبینہ طور پر تشدد اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جسے 11دسمبر کی رات کو اغواء کیا گیا تھا،تحریک نے خیال ظاہر کیا ہے کہ پولیس خواجہ سراؤں کے خلاف تشدد میں ملوث تھی اور اس نے مارچ کے بارے میں ممبر سے معلومات اور بھتہ لینے کے لیے ایسا کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ یہ بات قابل غور ہے کہ پولیس نے تشدد کے لئےجنسی تشدد کا نشانہ بنایا تاکہ کوآرگنائزنگ ٹیم کے سب سے کمزور ممبروں میں سے ایک سے مارچ اور اس کے پروگرام کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔
جینڈر انٹرایکٹو الائنس (جی آئی اے) کی تشدد کیس مینیجرنے بتایا کہ کارکن کو گھر جاتے ہوئے اٹھایا گیا جس کےبعد3 گھنٹے تک غیر قانونی حراست میں بھی رکھا گیا جہاں اس پر تشددہوااور رہائی سے قبل جنسی زیادتی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں ملزمان کی گھرمیں گھس کر2لڑکیوں سےاجتماعی زیادتی