کراچی کی بزنس کمیونٹی کا نئی ایئرلائن لانچ کرنے کا اعلان

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
فوٹو ایئرپورٹ ٹیکنالوجی

کراچی کی بزنس کمیونٹی نے ملکی سطح پر نئی ایئرلائن لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کراچی کے معروف بزنس مین حنیف گوہر کا کہنا ہے کہ ایئر کراچی کو ایس ای سی پی نے رجسٹرڈ کرلیا ہے جبکہ لائسنس کے لیے بھی وفاقی حکومت کو درخواست ارسال کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایئر کراچی کیلئے پہلے مرحلے میں تین طیارےے لیز پر حاصل کیے جائیں گے، سی ای او کے لیے سدرن کمانڈر ایئر وائس مارشل عمران کو مقرر کیا گیا ہے۔

حنیف گوہر نے کہا کہ ایئر کراچی پانچ ارب روپے کی سرمایہ کاری سے شروع کی جارہی ہے، ایئر کراچی میں فی شیئر ہولڈر کا حصہ پانچ کروڑ روپے ہے۔

دوسری جانب ممتاز صنعتکار اور سینئر سیاستدان محمود مولوی نے کراچی کی تاجر کمیونٹی کی جانب سے “کراچی ایئر” کے نام پر نئی فضائی کمپنی لانچ کرنے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اقدام نہایت قابل تحسین ہے۔

محمود مولوی کا کہنا ہے کہ اس سے جہاں فضائی سروس کے کاروبار میں مسابقت پیدا ہوگی، وہاں اس سرمایہ کاری سے قومی معیشت کو بھی فائدہ ہوگا اور ساتھ ہی کراچی شہر کا امیج بھی بین الاقوامی سطح پر مثبت انداز میں اجاگر ہوگا۔

Related Posts