کراچی والےجوجائیں تیار،محکمہ موسمیات نےخبردارکردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں آج بارش ہوگی، سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔محکمہ موسمیات
(فوٹو: فائل)

 

کراچی:ترجمان محکمہ موسمیات کےمطابق شہرقائدمیں اگلےہفتےسےسردی کی شدت میں اضافہ ہوجائےگاجبکہ آئندہ دنوں کراچی کادرجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈتک بھی گرسکتاہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میں آئندہ ہفتےشروع ہونےوالی سردی کی پہلی لہر6 سے 7 دسمبرتک جاری رہےگی،ترجمان سردارسرفرازکامزیدکہناتھاکہ اس مرتبہ شہرقائد میں سردی جنوری کےآخرتک برقراررہےگی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نےدسمبراورفروری کےدوران ملک بھرمیں ہلکی بارشوں کی بھی پیشگوئی کرتےہوئےکہاہےکہ بلوچستان کے بالائی علاقوں میں یخ بستہ ہواؤں سےسردی بڑھتی جا رہی ہےجبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم شدید سرد ہے۔

ترجمان سردارسرفرازکامزیدکہناتھاکہ ملک کے جنوبی حصوں میں بارشیں متوقع ہیں۔اس دوران گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے شمالی حصوں میں معمول سے قدرے زیادہ بارشیں کی بھی متوقع ہے۔

Related Posts