کراچی:ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں 3 جولائی سے موسم میں بہتری کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں جمعرات کو گرمی کی شدت زیادہ رہے گی، پارہ 39 ڈگری کو چھو سکتاہے، جبکہ آج بھی شہر قائد میں موسم گرم اور مرتوب تھا، 11بجے کے وقت پارہ 38ڈگری کو چھو گیا تھا۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں نہیں چل رہیں، بحیرہ عرب میں نچلی سطح پر 5 ہزار فٹ کی بلندی تک ہوا کا کم دباؤ موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہوا کے کم دباؤ کے باعث شہر بھر میں سمندری ہوائیں نہیں چل رہیں جبکہ 3جولائی سے موسم میں بہتری کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ آج سارہ دن شہر میں گرمی کا راج رہا، جبکہ اس دوران کے الیکٹرک کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔