کورونا وائرس کاروبار کھاگیا، کراچی کے 70فیصد تاجر دیوالیہ، جمع پونجی ختم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi traders went bankrupt due to Corona

کراچی :آل کراچی انجمن تاجران کے چیئرمین اور طارق روڈ و بہادر آباد ٹریڈرز الائنس کے صدر الیاس میمن نے کہا کہ کورونا سے 70 فیصد تاجر دیوالیہ ہو گئے،کورونا میں حکومت کی جانب سے تاجروں کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت سے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 31جنوری 2021 تک توسیع کرے کیونکہ بہت سارے ٹیکس دہندگان کورونا کی عالمی وباء کی وجہ سے وقت پر ریٹرن داخل نہیں کر سکے ہیں۔ ان خیالات انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس میںصدر شارق وہرہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ سینئر وائیس چیئرمین مجاہد ین اور جنرل سیکریٹری سلیم انڑ بھی موجو د تھے ۔

الیاس میمن نے کہا کہ ٹیکس دہندگان سمیت پوری قوم کورونا کی پہلی لہر سے پہلے ہی شدید متاثر ہوئی ہے اور 70 فیصد تاجر دیوالہ ہوگئے ہیں اور اب دوسری لہر نے عوام کو خاص طور پر ٹیکس دہندگان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جو ہر ایک کی زندگی کے لیے سنگین خطرہ ہے ۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیوکو ہدایت کی جائے کہ انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرانے کی آخری تاریخ میں 31 جنوری 2021 تک توسیع کرے جس کو تاجر برادری کی جانب سے بڑے پیمانے پر سراہا جائے گا۔

الیاس میمن نے کہا کہ کورونا میں حکومت کی جانب سے تاجروں کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے تاجر اپنی پونجی فروخت کرکے ریٹرن جمع کرارہے ہیں ،حکومت کے وعدے صرف بیانات کی حد تک رہے ہیں اور تاجر برادری حکومتی ریلیف کی منتظر ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے سب سے زیادہ مثبت کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے۔این سی او سی

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سراج قاسم تیلی ہمارے دلوں میں ہمیشہ موجود رہیں گے بی ایم جی گروپ میں شامل تمام لوگ ان کے مشن کو آگے لیکر چلیں گے۔

Related Posts