کراچی میں آج کاروبار بند، شہر میں ہڑتال کی وجہ جانتے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi Traders Announce Citywide Shutdown in Solidarity with Gaza
DAWN

کراچی: فلسطین کے علاقے غزہ میں جاری اسرائیلی ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے خلاف دنیا بھر کی طرح کراچی کی تاجر برادری نے بھی آواز بلند کر دی ہے، شہر قائد کے مختلف کاروباری حلقوں نے آج پیر 7 اپریل کو مکمل شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا ہے تاکہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔

عالمی سطح پر دی گئی احتجاجی اپیل کے جواب میں کراچی کے اولڈ سٹی ایریا، جوڑیا بازار، اور دیگر مرکزی کاروباری مراکز میں تمام مارکیٹس بند رہیں گی۔ اس سلسلے میں مختلف تاجر تنظیموں نے مکمل تعاون کا اعلان کیا ہے۔

کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج کراچی کی تمام بڑی الیکٹرونکس مارکیٹیں بند رہیں گی۔

اس احتجاجی اقدام میں کراچی ٹمبر مرچنٹ ٹریڈرز، سٹی کراچی تاجر اتحاد، آل کراچی تاجر ایسوسی ایشن، کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ایسوسی ایشن اور طارق روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن سمیت متعدد تنظیمیں شامل ہیں۔

 

تاجر رہنماؤں نے واضح کیا کہ یہ ہڑتال محض ایک کاروباری فیصلہ نہیں، بلکہ ایک انسانی فریضہ ہے۔ ان کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں معصوم بچوں، خواتین اور شہریوں پر جاری بمباری اور مظالم نے دنیا بھر کے باشعور انسانوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

آج شام پانچ بجے شہر کی اہم شاہراہ عبداللہ ہارون روڈ پر ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا، جس میں مختلف تاجر تنظیموں کے نمائندے، شہری و سماجی کارکنان، اور عام شہری شریک ہوں گے۔ مظاہرے کا مقصد عالمی برادری کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستانی عوام، خصوصاً کراچی کے تاجر، فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تاجر رہنماؤں نے حکومتِ پاکستان اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف عملی اقدامات کریں اور غزہ کے شہریوں کو فوری امداد فراہم کی جائے۔

Related Posts