کورونا کیسز میں اضافے کے باعث کراچی تاجر الائنس کا تشویش کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کے مریضوں میں اضافہ، کراچی تاجر الائنس کا تشویش کا اظہار
کورونا کے مریضوں میں اضافہ، کراچی تاجر الائنس کا تشویش کا اظہار

کراچی: کراچی تاجرالائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہرین کے مطابق کورونا کی تیسری لہر نہایت خطرنا ک اور جان لیوا ہے، اگر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہ ہوا تو حالات سنگین ہوسکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ سے جاری کردہ بیان میں کیا، ایاز میمن موتی والا کا کہنا تھا کہ وفاقی وصوبائی حکومتیں کرونا سے بچاؤ کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں، وزیراعظم عمران خان خود کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیئے ہر پاکستانی کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ معاشی حالات ہمیں اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ ہم لاک ڈاؤن جیسے مشکل فیصلے کی جانب بڑھ سکیں۔

کیونکہ ہمارے ہاں ایک بڑی آبادی ہے جو دیہاڑی دارہیں جو روز کماتے ہیں اور اپنے اہل و عیال کے لیئے کھانے پینے کا سامان لیکر جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس نہایت تیزی سے پھیل رہا ہے اور پندرہ سال سے کم عمر بچے بھی اس کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔

اگر حکومت پنجاب کی لاپرواہی کا یہ ہی عالم رہا تو پنجاب میں کرونا اتنا پھیل جائے گا کہ کنٹرول کرنا مشکل ہوگا، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے اور اس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کے لیئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے۔

جس کا کام صرف کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیئے اقدامات کرنا اور ان پر سختی سے عمل درآمد کرواناہو، کمیٹی روزانہ کی بنیادوں پر وزیراعظم کو رپورٹ دے کیونکہ یہ انسانی جانوں کامسئلہ ہے اور ایسا گھمبیرمعاملہ ہے کہ اگر جامع اقدامات اور حکمت عملی نہ اپنائی گئی تو حالات بہت بگڑ جائیں گے۔

Related Posts