کراچی کے تاجروں کو صبر جواب دے گیا، مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھولنے کافیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے تاجروں کو صبر جواب دے گیا، مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھولنے کافیصلہ
کراچی کے تاجروں کو صبر جواب دے گیا، مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھولنے کافیصلہ

کراچی: شہر قائد کے تاجروں کا بڑا فیصلہ ، ہفتے سے مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات آٹھ بجے تک کھولنے کا اعلان کردیاہے۔

کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے ہفتہ 5 جون 2021 سے تمام مارکیٹیں احتجاجاً رات 8 بجے تک کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ تاجر برادری کا کہنا ہے انتظامیہ اور پولیس نے تاجروں کے ساتھ زیادتی کی یا مارکیٹیں سیل کی تو تاجر سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔ مارکیٹیں رات ٓٹھ بجے تک کھلیں گی حکومت نے گرفتاریوں کرنی ہے تو جیل بھی جانے کو تیار ہیں۔

مارکیٹیں رات آٹھ بجے تک کھولیں گے آئندہ ہفتے مارکیٹیں ایک دن بند رکھنے کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا جائے گا۔ کراچی کے تاجروں کی تمام تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوتےہوئے نوتشکیل شدہ تنظیم کی وفاداری کا حلف اٹھا لیا ہے۔

کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے اعلان کردہ عہدیداروں کے مطابق رضوان عرفان کنوینیر، جمیل پراچہ دپٹی کنوینیر، عتیق میر دپٹی کنوینیر، شرجیل گوپلانی دپٹی کنوینیر، حکیم شاہ دپٹی کنوینیر، وقاص عظیم دپٹی کنوینیر، رانا رئیس دپٹی کنوینیر ہوں گے۔

کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام ہونے اجلاس میں مارکیٹوں، مالز، شادی ہال، ہوٹلز، بینکویٹ تنظیموں کے نمائندگان نے مشترکہ طور پر شرکت کی۔

تاجر ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ 72 گھنٹے گزرنے کے بعد سندھ حکومت کسی عہدے دار یا وزیر نے ہم سے رابطہ نہیں کیا ہے۔ حکومت سندھ کے غیرسنجیدہ رویے کی وجہ ہم اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کے پی کے اور پنجاب کے بعد اسلام آباد کے نجی اسکولز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

Related Posts