کراچی، پیپلز بس سروس کے دوسرے روٹ کا آج سے آغاز

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلز بس سروس کے ساتوں روٹس کی مرمت، ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری دیدی
پیپلز بس سروس کے ساتوں روٹس کی مرمت، ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری دیدی

سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں پیپلز بس سروس کے دوسرے روٹ کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔

4 روز قبل پہلا روٹ متعارف کروانے کے بعد سندھ حکومت کی طرف سے پیپلز بس سروس کا دوسرا روٹ متعارف کروایا جارہا ہے۔ 

پیپلز بس سروس کا روٹ نمبر 2 ناگن چورنگی، شفیق موڑ، سہراب گوٹھ، گلشن چورنگی، نیپا، جوہر موڑ، سی او ڈی، ڈریگ روڈ اسٹیشن، کالونی گیٹ، شاہ فیصل کالونی، انڈس اسپتال، سنگر چورنگی اور لانڈھی کے درمیان ہوگا۔

سندھ حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی پیپلز بس کا کرایہ فی الحال 25 روپے سے 50 روپے تک مختص کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 27 جون کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پیپلز بس سروس کا آغاز کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پربس کا ایک روٹ متعارف کروایا گیا تھا جو ماڈل کالونی سے ٹاور تک کا ہے، جبکہ آج ایک روٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ شہر کے 7 مختلف روٹس پر مجموعی طور پر 240 بسیں چلائی جائیں گی۔

Related Posts