کراچی میں عمارت سے گر کر نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ، تمام لڑکے نشے میں تھے، پولیس

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، عمارت سے گر کر نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ، تمام لڑکوں نے نشہ کیا ہوا تھا، پولیس
کراچی، عمارت سے گر کر نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ، تمام لڑکوں نے نشہ کیا ہوا تھا، پولیس

کراچی: پولیس کا کہنا ہے کہ دو دریا کے قریب عمارت کی 17 ویں منزل سے گر کر نوجوان کی ہلاکت کے وقت فلیٹ میں موجود تمام لڑکے نشے کی حالت میں تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ پولیس نے نوجوان کی ہلاکت کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ مکمل کرلی، نوجوان کی ہلاکت کا واقعہ قتل نہیں بلکہ حادثہ ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ گرفتار تمام ملزمان کے بیانات میں کوئی تضاد نہیں ہے، فلیٹ سے چرس اور آئس بھی ملی ہے اور تمام لڑکے نشے میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

تھائی لینڈ، نائٹ کلب میں آتشزدگی سے 13 افراد ہلاک، 41 زخمی

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا مزید کہنا تھا کہ مقدمے میں قتل کی دفعہ مجسٹریٹ کے کہنے پر شامل کی تھی لیکن حتمی چالان میں میڈیکل رپورٹس کے تحت دفعات لگائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 31 جولائی کو دو دریا کے قریب عمارت سے گر کر عادل مسعود کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا۔

اس واقعے کا مقدمہ اگست کے شروع میں نوجوان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

Related Posts