سری لنکا 271 پر آؤٹ، پاکستان کے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 57 رنز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pak vs sri lanka test
سری لنکا 271 پر آؤٹ، پاکستان کے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 57 رنز

کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 271 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 57 رنز بنالیے۔

سری لنکا نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو اسے پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 127 رنز درکار تھے۔سری لنکا کی پوری ٹیم 271 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اسے پاکستان پر 80 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی۔

اینجلو میتھیوز اور امبولدینیا 13، 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دنیش چندیمل کو 74 رنز پر حارث سہیل نے آؤٹ کیا۔ دننجیا ڈی سلوا 32 اور نروشان ڈک ولا 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کے دلروان پریرا 48 اور لہیرو کمارا صفر پر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 5 اور محمد عباس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز وکٹ کیپر بیٹسمین عابد علی اور شان مسعود نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کوتیسرے ٹی20 میں شکست دے کر کلین سوئپ کردیا

دوسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 57 رنز بنالیے اور اسے 23 رنز کے خسارے کا سامنا ے۔ عابد علی 32 اور شان مسعود 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔

کھیل کے پہلے روز پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 191 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور سری لنکا نے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنا لئے تھے۔

Related Posts