کراچی کے شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی، 30 سے زائد دکانیں خاکستر، کروڑوں کا نقصان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi shopping center fire: Over 30 shops burnt, millions lost

کراچی کے علاقے کلفٹن میں تین تلوار کے قریب ایک شاپنگ سینٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

اس شاپنگ سینٹر میں سیکڑوں کپڑوں اور بیڈ شیٹ کی دکانیں موجود ہیں۔ آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوںنے حصہ لیا تاہم انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ آگ پلازہ کی پہلی منزل پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔ فائر بریگیڈ نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ پہلی منزل پر موجود 30 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق آگ کے باعث متاثرہ علاقے میں نیپا ہائیڈرنٹ پر ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کراچی میں آگ لگنے کے واقعات عام ہیں۔ اس سے قبل بھی کئی حادثات شارٹ سرکٹ اور دیگر وجوہات کی بنا پر رونما ہو چکے ہیں۔

متعدد آگ لگنے کے واقعات کے باوجود کراچی کی بیشتر بلند و بالا عمارتوں، بشمول شاپنگ سینٹرز، تجارتی مراکز اور دفاتر میں مناسب فائر سیفٹی اقدامات اب تک نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے ایسے حادثات بار بار پیش آ رہے ہیں۔

Related Posts